وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت ہڈیارہ ڈرین میں ویسٹ واٹر بغیر ٹریٹمنٹ ڈالنے کی روک تھام بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور آباد ممبران نے شر کت کی۔اجلاس میں ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہڈیارہ ڈرین میں انڈسٹری اور نجی سکیموں کی جانب سے بغیر ٹریٹمنٹ پانی ڈالا جا رہا ہے۔ نجی اسکیمیں ٹریٹڈ پانی کو دوبارہ اپنے استعمال میں لا سکیں گی۔ واسا لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ لگا رہا ہے۔وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور پانی کے ضیاع کی روک تھام بارے ٹھوس میکانزم پر کام کر رہے ہیں۔شہر کی ڈرینز میں ویسٹ واٹر بغیر ٹریٹمنٹ ڈالنے کی روک تھام اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی انسٹالیشن بارے مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔انڈسٹریز اور رہائشی اسکیموں سے ویسٹ واٹر پانی کی آلودگی کا باعث بن رہا ہے۔ ہڈیارہ ڈرین پر مختلف پوائنٹس پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بنانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر ہڈیارہ ڈرین کے 10 کلومیٹر ایریا کو پائلٹ پراجیکٹ بنایا جائے گا۔رہائشی سکیموں میں ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ کا کوئی ٹھوس میکانزم موجود نہیں ہے۔پی ایچ اے، ہاؤسنگ اسکیموں اور انڈسٹری سے مل کر گرین بیلٹ بنائے گا۔پنجاب حکومت انڈسٹری کو بھی پابند کر رہی ہے کہ ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ کے پلانٹ لگائے۔ موسمیاتی تبدیلیاں اور آلودگی ہم سب کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے،ان سے نبردآزما ہونا وقت کی ضرورت ہے۔حکومت،نجی سیکٹر سے مل کر اس مسلے کو حل کرنے کیلئے ٹھوس میکانزم پر کام کر رہی ہے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
5 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
5 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
10 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
1 دن ago






