محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے10 افسران کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی دے دی ہے۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ترقی پانے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں فاروق احمد،عبد الوحید ،عثمان خداداد، غلام شبیراور احسان احمد کے نام شامل ہیں۔ بابر شہزاد ,حبیب اللہ خان ،نجم ذولقرنین خالد محمود، نوید سردار کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے عہدے پر تعینات 10 افسران کو گریڈ 17سے 18میں ترقی دی گئی ہے۔ڈی پی سی کے اجلاس میں منظورری کے بعد باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔





