حکومت گلگت بلتستان کا نلتر ایکسپریس وے پر روڈ سیفٹی بہتر بنانے کا بورڈ تشکیل

حکومت گلگت بلتستان کا نلتر ایکسپریس وے پر روڈ سیفٹی بہتر بنانے کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے

گلگت۔ نلتر ایکسپریس وے پر روڈ حادثات میں حالیہ اضافے کے جواب میں حکومت نے نئی دھاتی سڑک پر حفاظتی خدشات کی نشاندہی اور ان کے ازالے کے لئے بورڈ آف آفیسرز تشکیل دے دیا ہے۔

گلگت ریجن کے سینئر انجینئرز پر مشتمل بورڈ کو ایکسپریس وے کا مکمل معائنہ کرنے، خطرناک مقامات کی نشاندہی کرنے اور روڈ سیفٹی کاموں جیسے پیراپٹ والز، گارڈ ریلز اور اشارے کی سفارش کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

بورڈ کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے 7 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس میں تجویز کردہ کاموں کے تخمینہ اخراجات شامل ہوں گے۔ حکومت نے حادثات کے خطرے کو کم سے کم کرنے اور نلتر ایکسپریس وے پر مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بورڈ کی سفارشات پر فوری ایکشن لینے کا عہد کیا ہے۔

یہ اقدام عوام کے تحفظ کو ترجیح دینے اور گلگت بلتستان کے عوام کو معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی کے حکومتی عزم کا حصہ ہے۔علاوہ ازیں

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نلتر ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ نلتر ایکسپریس وے کی تعمیر کے حوالے سے متعلقہ تعمیراتی کمپنی کے ساتھ روڈ کی تعمیر اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے معاہدے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔ اگر معاہدے کے مطابق شاہراہ پر حفاظتی اقدامات کی تعمیر معاہدے کا حصہ ہے تو جدید خطوط کے مطابق حفاظتی اقدامات کی تعمیر یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے اندوھناک ٹریفک حادثات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ اگر تعمیراتی کمپنی کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے میں حفاظتی اقدامات کا ذکر موجود نہیں ہے تو سال 2024-25 کے سالانہ ترقیاتی ترقیاتی پلان میں نلتر ایکسپریس وے پر حفاظتی اقدامات کی تعمیر کیلئے درکار فنڈ مختص کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مستقبل میں اس قسم کے تشویشناک ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی روک تھام کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button