پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیاگیا۔ قائد مسلم لیگ (ن)محمد نوازشریف نے ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیت ٹھیک ہو گی تو اللہ تعالیٰ کی مدد آئے گی۔ مخلوق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔ عوام کی خدمت کا صلہ اور انعام اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ہیں۔ قائد محمد نوازشریف نے کہا کہ 30 ہزار پر آنے والی سٹاک ایکسچینج آج ایک لاکھ20 ہزار پوائنٹس کی حدوں کو چھو چکی ہے۔ معاشی ترقی کے تسلسل سے ہی عوام کے حالات بدل سکتے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا۔ محمد نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بڑی محنت کر رہے ہیں، اداروں اور نظام کی اصلاح پر ٹھوس پیش رفت جاری ہے۔ مریم نوازشریف نے وزیراعلی پنجاب کے طور پر میرا اور پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ نیک نیتی اور محنت سے کام کریں تو اللہ تعالیٰ بھی مدد فرماتا ہے۔ ارکان اسمبلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف نے اپنی محنت اور خدمت سے پنجاب کے عوام کا دل اور اعتماد جیتا ہے۔ قائد آپ کے دور میں، شہباز شریف صاحب کے دور میں اور مریم نواز شریف صاحبہ جس طرح کام کر رہی ہیں اُس کی ماضی اور حال میں مثال نہیں ملتی۔ ایک سال میں پنجاب کے ہر شعبے اور ہر علاقے کی ترقی کے منصوبوں نے عوام کو ایک نیا اعتماد اور حوصلہ دیا ہے۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، سکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن کے میگا پروگراموں پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کاموں پر عوام کا ہر طبقہ بہت خوش اور آپ کو دعائیں دیتے ہیں۔ پنجاب کو آپ جیسی محنتی سی ایم چاہیے تھی، جماعت اور ہمیں آپ پرفخر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک سال کی محنت اور کارکردگی قائد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی عوامی خدمت کا تسلسل ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ارکان پنجاب اسمبلی سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہے، یہ معیار اور روایت ہی ہمارا اصل امتحان ہے۔ قیادت کی رہنمائی اور آپ سب کی تائید و حمایت ہماری قوت اور کامیابی کی ضمانت ہے۔ پاکستان کو ترقی مسلم لیگ (ن) ہی دیتی ہے۔ ملاقات میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی۔ پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
Read Next
1 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
2 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
3 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
3 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
3 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
4 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
4 دن ago

