ایل ڈی اے کے گریڈ 17کے 22اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کوگریڈ 18میں ڈپٹی ڈائریکٹرکے عہدے پر ترقی دے دی گئی،نوٹیفکیشن جاری

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے پروموشن کمیٹی نےترقیوں کی منظوری دیدی ہے۔ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر رابعہ ریاست نے ترقی پانے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایل ڈی اے کے گریڈ 17کے 22اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کوگریڈ 18میں ڈپٹی ڈائریکٹرکے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں جنرل کیڈر کے 15،اکاؤنٹس کیڈر کے 2، انجینئرنگ ونگ کے 3،لاء اور آئی ٹی کیڈر کا ایک ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہے۔ترقی پانے والوں میں جنرل کیڈر کے محمد یاسر اقبال، محمد مصدق شاکر، محمد جہانگیر اقبال خان،رائے دلاور خان شامل ہیں۔ محمد شاہ جمال، صائغہ ارشد، شفاقت علی، محمد ابتیسام، حافظ محمد اسد اللہ، ریما آفتاب، صدف سعید، کنول قیوم،نجیب اللہ،محمد ارشد وڑائچ اور محمد فیصل شامل ہیں اکاؤنٹس کیڈر کے وجاہت فرحان، محمد زاہد صادق،لا ء کیڈر کے حافظ نثار حسین شامل ہیں۔ انجینئرنگ کیڈر میں تہنیت اظہر، محمد عقیل انور چوہدری،اور محمد عرفان اور آئی ٹی کیڈر میں عائزہ نصرت کو ترقی دے دی گئی۔

جواب دیں

Back to top button