غفلت اور کوتاہی پر ایم ڈی واسا سیالکوٹ ابوبکر عمران معطل،چیف آفیسر ضلع کونسل فیصل شہزاد ایک اور اضافی چارج

سیالکوٹ اربن فلڈنگ/غفلت اور کوتاہی پر ایم ڈی واسا ابوبکر عمران کومعطل کر دیا گیا ہے۔گریڈ 19 کےایم ڈی واسا سیالکوٹ ابوبکر عمران کی معطلی کے احکامات سیکرٹری ہاؤسنگ کی جانب سے جاری

کئے گئے ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے لوکل گورنمنٹ سروس گریڈ 17 کےفیصل شہزاد چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کو ایم ڈی واسا کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق ہنگامی صورتحال میں بروقت انتظامات نہ کرنے اور غفلت برتنے پر ذمہ دار افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جو افسران ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب پائے گئے، سیٹوں پر نہیں رہیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق نا اہل اور غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔یہ بات اہم ہے کہ چیف آفیسر ضلع کونسل سیالکوٹ کی سیٹ گریڈ 18 کی ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن کی طور پر گریڈ 17 کے فیصل شہزاد کی تعیناتی کر کے چیف آفیسر کا اضافی چارج دیا گیا ہے اب ایم ڈی واسا کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا ہے جو گریڈ 19 کی سیٹ ہے۔

جواب دیں

Back to top button