وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں امریکا کے نئے قونصل جنرل چارلس گُڈمَن کا خیرمقدم کیا۔وزیراعلیٰ نے چارلس گُڈمَن کو سندھ میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ ثقافتی اعتبار سے ایک عظیم صوبہ ہے جو 5 ہزار سال پرانی موئن جو دڑو کی تہذیب کا وارث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام مذہب اور ذات پات کے فرق سے بالاتر ہو کر محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں۔قونصل جنرل چارلس گُڈمَن نے وزیراعلیٰ کے گرم جوش استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سندھ کے ثقافتی ورثے کو قریب سے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایک خوبصورت شہر ہے اور وہ صوبے کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں کھانے پکانے کا شوق ہے اور کراچی کے ذائقہ دار کھانوں کی شہرت کے باعث وہ شہر کی لذتوں کو چکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ملاقات میں کراچی کی موجودہ صورتحال، حالیہ شدید بارشوں اور ان کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قونصل جنرل نے مون سون بارشوں کے باعث جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پنجاب میں آنے والے سیلاب اور اس کے سندھ پر ممکنہ اثرات پر بھی بات ہوئی۔وزیراعلیٰ نے قونصل جنرل کو یقین دلایا کہ سندھ میں ان کا قیام خوشگوار اور نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔
Read Next
1 دن ago
*سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کثرتِ رائے سے منظور*
1 دن ago
*ضبط شدہ گندم فلور ملز کو جاری کرنا شروع کردی جائے،صارفین کو سستا آٹا فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ سندھ*
5 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
1 ہفتہ ago
کراچی کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں اور یکجہتی پر منحصر ہے،سید مراد علی شاہ
Related Articles
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
2 ہفتے ago
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago


