*چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا صوبائی فلڈ کنٹرول روم کا دورہ،بریفنگ*

*چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا صوبائی فلڈ کنٹرول روم کا دورہ*کنٹرول روم انچارج کی چیف سیکریٹری سندھ کو سیلابی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی گئی۔کنٹرول روم میں سندھ حکومت کے ترجمان مصطفی عبداللہ بلوچ، سیکریٹری انوائرمینٹ اور سیکریٹری جنرل ایڈمنٹریشن سمیت متعلقہ محکوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ گڈو سے سیلابی ریلا 3 ستمبر کو گزرے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ کو آگاہی دی گئی کہ اس وقت گڈو بیراج اپ اسٹریم میں 389298 اور ڈاؤن اسٹریم میں 356942 کیوسک پانی کا بہاوء ہے سکھر میں اپ اسٹریم میں 315272، اور ڈاؤن اسٹریم میں 260512 کیوسک پانی کا بہاوء ہے کوٹری پر اپ اسٹریم 262668 اور ڈاؤن اسٹریم 230212 کیوسک پانی کا بہاوء ہے۔*پی ڈی ایم اے** نے آگاہی دی۔پی ڈی ایم اے کے گوداموں میں 2 لاکھ 68 ہزار خیمے، 2 لاکھ 78 ہزار کمبل اور ہزاروں ریسکیو بوٹس و دیگر سامان اسٹاک میں موجود ہے۔ آگاہی پی ڈی ایم اے کے کراچی، جامشورو اور سکھر گوداموں میں 18 لاکھ مچھر دانیاں دستیاب ہیں۔ آگاہی پی ڈی ایم اے کے پاس 9,950 فرسٹ ایڈ کٹس اور 68 ہسپتال ٹینٹ موجود ہیں۔ *محکمہ صحت* محکمہ صحت نے سانپ کے کاٹے کی دوا، ریبیز ویکسین اور دیگر ضروری ادویات کی فراہمی تیز کر دی ہے۔ دور دراز علاقوں میں موبائل ہیلتھ ٹیمیں تعینات، موقع پر ویکسینیشن پوائنٹس بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔*محکمہ لائیو اسٹاک* محکمہ لائیو اسٹاک نے صوبے بھر میں جانوروں کی ویکسینیشن کے لیے 300 کیمپس قائم کر دیے ہیں۔ مجموعی طور پر 87,677 جانوروں کا علاج کیا گیا ہے، تمام اضلاع میں طبی ٹیمیں الرٹ پر ہیں۔ جانوروں کی 1,66,817 ڈی ورمنگ کی گئی، تمام موبائل ویٹرنری ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق ویکسین اور ادویات کا ذخیرہ مطلوبہ مقدار میں موجود ہے۔ ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، خطرے کے شکار اضلاع میں ٹیموں اور سامان کی تعیناتی شروع۔ متاثرہ علاقوں میں موبائل ہسپتال اور موبائل ویکسینیشن یونٹس بھی تعینات کیے جا رہے ہیں۔کمیٹی روم میں درج ذیل ٹیلیفون نمبر نصب کیے گئے ہیں، جن پر کنٹرول روم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:, 02199222902 , 0219922296702199222758, 02199222758

جواب دیں

Back to top button