اجلاس میں چیئرمین ٹی ایم سی ماری پور ہمایوں محمد، پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی اور پورٹس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ملیر ایکسپریس وے کو پورٹ تک توسیع دینے پر کام جاری ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلنے سے شہر پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا۔ہیوی ٹریفک سے شہر میں ٹریفک جام ہوتی ہے اور شہریوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے۔ٹرک ہولڈنگ ایریا بنانے کے حق میں ہوں اور اس سلسلے میں کے ایم سی ہر طرح کا تعاون کرے گی۔شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے ٹرانسپورٹرز اور پورٹس کے ذمہ داران کے ایم سی سے مالی تعاون کریں۔پورے شہر سے ہیوی ٹریفک گزرتی ہے لیکن کے ایم سی کو کوئی ریونیو نہیں ملتا۔
نیٹی جیٹی پل کی تعمیر و مرمت 40سال کے بعد ہم نے کی ہے۔کے پی ٹی فلائی اوور اور نیٹی جیٹی پل کے ایکسپنشن جوائنٹس اور مرمت کا کام کے ایم سی کرتی ہے۔شہر کی بہتری کے لیے کے ایم سی، کے پی ٹی،پورٹس کے ذمہ داران اور ٹرانسپورٹرز کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ٹرانسپورٹرز اور پورٹ کے ذمہ داران MUCTادا کریں تاکہ کیماڑی کے علاقے کی سڑکوں کو بہتر کیا جا سکے۔






