*سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کا صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولز سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس*

مسلسل سیلابی و بارشی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی کڑی نگرانی بارے سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نےصوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولز سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کیا،ڈی جی فوڈ نوید شہزاد مرزا نے گندم سٹاک کی حفاظت اور ممکنہ خطرات اور انتظامات بارے بریفنگ دی، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے جھنگ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ گندم کے مکمل سٹاک کی بروقت منتقلی پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کےافسران کو شاباش دی،آٹا ،چینی اور دیگر اجناس کی دستیابی اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی، ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں گراں فروشی اور ناجائز ذخیرہ اندوزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے، سیلاب زدہ علاقوں کے افسران فلڈ مانیٹرنگ سیل سے مسلسل رابطہ یقینی بنائیں،علاوہ ازیں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ کوآرڈی نیشن اور مطلوبہ سبزیوں اور اجناس کی دستیابی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سیدہ رملہ علی اور ایڈیشنل سیکرٹری کماڈیٹیز خالد بشیر بھی شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button