پنجاب حکومت نے فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلی سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلڈ ریلیف کےلئے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے فرقان احمد کے ورثا کو ایک کروڑ روپے گرانٹ بھی دی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اے سی فرقان احمد کےلئے اعلیٰ سول ایوارڈ اور ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دیدی۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کینسر مریض ہونے کے باوجود چار دن سے مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی کررہے تھے ۔ مرحوم فرقان احمد خان پتوکی کے سیلاب زدہ علاقے میں متاثرین کو ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف رہے۔ فرقان احمد مرحوم نے پتوکی میں سیلاب متاثرین کو خوراک، میڈیسن اور دیگر سہولیات کے لئے مسلسل کام کیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مرحوم فرقان احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں عوام کی مدد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہی حقیقی ہیرو ہیں۔فرقان احمد کی فرض شناسی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
Read Next
21 گھنٹے ago
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا اٹک میں پرتپاک استقبال،کامسٹ یونیورسٹی سکالر شپ،لیپ ٹاپ تقسیم
2 دن ago
غیر تسلی بخش صفائی پر سالڈ ویسٹ کمپنیاں ختم کرنے کا فیصلہ،ادائیگیوں میں تاخیر ستھرا پنجاب پروگرام کی ناکامی کی بنیادی وجہ
4 دن ago
نور العین قریشی ڈی جی پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی،خرم شہزاد ڈی سی گجرات تعینات
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں فرانس کے نئے سفیر ژاں نوئل پواریے کی ملاقات
5 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلا پنجاب اینوویشن فار ویلیو، اپرچونیٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن لانچ کردیا۔*
Related Articles
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر علی حسام کی ملاقات
6 دن ago
*CM Punjab announces teaching hospital in Rasul, medical college admissions from Jan 2027*
1 ہفتہ ago



