وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسی بھی نجی تنظیم یا عام شہری کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا۔ تاہم حکومت نے صرف یہ ہدایت جاری کی ہے کہ کھانا تقسیم کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی سے اس کی جانچ پڑتال لازمی کرائی جائے تاکہ غیر معیاری کھانے کے باعث متاثرین کی صحت کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر نجی افراد کی جانب سے غیر معیاری کھانا تقسیم کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے پیش نظر یہ فیصلہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ موجود ہے، لہٰذا حکومت نے یہ اقدام متاثرین کے بہترین مفاد میں اٹھایا ہے۔عظمیٰ بخاری نے بعض حلقوں کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہی ہیں تاکہ انتظامیہ کو مکمل آگاہی ہو اور عوام کو یہ پیغام جائے کہ حاکم وقت ہر لمحہ ان کے ساتھ موجود ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ ان کی وزیراعلیٰ ہر حال میں اور ہر جگہ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مسائل براہِ راست سن رہی ہیں۔
Read Next
8 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
4 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
6 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



