محتسب اعلٰی سندھ سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ ایل پی جی روزمرہ زندگی کی بنیادی ضرورت ہے جس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد نہیں کی جاسکتی تاہم ایل پی جی غیر قانونی و غیر معیاری فروخت انسانی جانوں و املاک کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ یہ بات انھوں نے رواں برس حیدرآباد میں ایل پی جی حادثے میں کئی افراد کی ہلاکت کے بعد ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری محتسب سندھ منصور عباس رضوی، کمشنر کراچی حسن نقوی، ڈی آئی جی پولیس سید اسد رضا، اوگرا اور متعلقہ بلدیاتی اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ محتسب اعلی سندھ سہیل راجپوت نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی بھی طرح ایل پی جی گیس کی بندش نہیں ہے بلکہ ایل پی جی کی غیر قانونی و غیر معیاری فروخت کو روکنا ہے۔ انھوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت پر کڑی نظر رکھیں اور غیر محفوظ اور غیر معیاری سلنڈروں کے ذریعے اس کی سپلائی بند کروائیں۔ انھوں نے اوگرا پر زور دیا کہ وہ ایل پی جی کی معیاری فروخت سے متعلق جامع ایس او پی جاری کرے اور اپنے قوانین و قواعد میں ایسی ترامیم کرے جس سے ڈپٹی کمشنرز کو ایل پی جی کی غیرقانونی و غیر معیاری فروخت کے خلاف اختیارات مل سکیں۔ انھوں نے اوگرا حکام کو چھوٹے سلنڈروں کی تیاری سے متعلق معاملے کو پنجاب حکومت کے ساتھ اٹھانے کی بھی ہدایت کی تاکہ انسانی جانوں کے لیے خطرناک چھوٹے سلنڈروں کی تیاری بند کی جائے۔ محتسب اعلی سندھ نے کمشنرز کو بھی نتیجہ خیز اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
Read Next
3 گھنٹے ago
جے پی ایم سی میں فائر ڈرل ورکشاپ کامیابی سے منعقد،وزیر بلدیات، میئر کراچی کی بھی شرکت
4 گھنٹے ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس
1 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کابینہ کی سب کمیٹی برائے فنانس کا اہم اجلاس
1 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کی تاریخی 165 ویں ری یونین میں شرکت*
1 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا دیہی خواتین اور بچوں کےلیے تاریخی اقدام*
Related Articles
سندھ کابینہ کا اجلاس، 30 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی، فلاحی اور اصلاحاتی ایجنڈے،کراچی کی ٹی ایم ایز کے لئے ساڑھے چھ ارب گرانٹ کی منظوری
2 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن اور شاہراہِ بھٹو کی تیز رفتار تکمیل کے احکامات جاری کر دیئے
4 دن ago



