گل نواز سواتی ایم سی ایل سی بی اے یونین کے صدر برقرار،لیبر کورٹ نے تمام فریقین کو یکم جون کو طلب کر لیا

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے سی بی اے یونین خدمت گروپ حقیقی کے ترجمان خالد نصیر کے مطابق خدمت گروپ حقیقی کے چند منحرف ارکان نے یونین کے صدر گل نواز خان سواتی کے خلاف تحریک عدم اعتمادرجسٹرار لیبر یونینز کے پاس جمع کروائی تھی ۔ جو کہ جعلی طریقے سے دستخط کروا کر جمع کروائی گئی جس پررجسٹرار نے انکوائری تشکیل دے دی۔ عنصر دوگر کی طرف سے جمع کروائی گئی تحریک کے قانونی ہونے پر وضاحت طلب کی گئی ۔مگر عنصر ڈوگر نے انکوائری افیسر کے ساتھ ساز باز کر کے اسے کلئیر کروا لیا۔

 

 

جس پر گل نواز خان سواتی نے لیبر کورٹ سے رجوع کیا۔ لیبر کورٹ نے رجسٹرار کے گل نواز کو صدارت سے ہٹانے کے کی منظوری کو معطل کر دیا ہے اور تمام فریقین کو ریکارڈ سمیت یکم جون کو طلب کر لیا ہے ۔ اس طرح گل نواز خان اپنی صدارت پر بطور صدر برقرار ہیں۔

جواب دیں

Back to top button