صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق خود کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ پانی میں اتر آئے، گجرات کا مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق گجرات میں متواتر موجود ہیں۔صوبائی وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق خود گجرات کے بازاروں میں پہنچ گئے۔صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے مختلف روڈز سے نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لیا صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق خود کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ پانی میں اتر آئے۔

صوبائی وزیر ذیشان رفیق اور کمشنر گوجرانوالہ نے ڈسپوزل سٹیشن کا معائنہ کیا ۔صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے نکاسی آب کے لئے بنائے نالوں کا دورہ کیا۔پانی اترتے ہی ستھرا پنجاب کی ٹیمیں گجرات شہر کی صفائی پر مامور، گجرات کے روڈز کی صفائیوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات میں سیلاب کی صورتحال پر ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے پنجاب کے پانچ بڑے شہروں کی واسا کی مشینری گجرات پہنچا دی گئی-وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پرپانچ صوبائی سیکرٹری گجرات پہنچ گئے- ہنگامی اقدامات پر موثر عملدرآمد کرنے اور صورتحال ٹھیک ہونے تک گجرات میں رہنے کا حکم دیا ہے-

وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پر ہاؤسنگ، کمیونیکیشن، ورکس، لوکل گورنمنٹ اور اریگیشن کے صوبائی سیکرٹری گجرات پہنچ گئے -لاہور سمیت دیگر شہروں کے واسا کے سینکڑوں واٹر پمپ گجرات پہنچا دئیے گئے -دیگر شہروں سے مزید بھاری مشینری، دیگر ضروری سازو سامان اور عملے کی گجرات آمد کا سلسلہ جاری ہے- آئندہ دو روز میں مزید مشینری گجرات پہنچ جائے گی-گجرات میں سیلابی پانی کے نکاس کے ہنگامی ایکشن پلان پر چوبیس گھنٹے کام ہوگا- گجرات میں نکاسی آب اور سیوریج کے جدید نظام کے لیے پہلے سے منظور شدہ 21 ارب روپے کے پیکیج پر بلاتاخیر عملدرآمد شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے-منصوبے کے تحت مستقبل میں نکاسی آب کا جدید انفراسٹرکچر تعمیر ہوگا-انجینئرنگ کے جدید خطوط پر سیلابی نالوں کا پورا نظام بنے گا -ایک ہفتے میں گجرات واسا کے نئے قائم ہونے والے ادارے کو بھاری مشینری فراہم کر دی جائے گی -گجرات میں نکاسی آب اور شہریوں کی مدد کے لئے 83 ٹیکنیکل مہارت رکھنے والے عملے کی بھی ہنگامی بنیادوں پر تعیناتی کردی گئی ہے-نکاسی آب کے 26 اورپینے کے پانی کی فراہمی کے 24 مزید پمپ بھی گجرات پہنچا دئیے گئے-7واٹر براؤزر اور 4 مٹی اور گندگی اٹھانے کی مشینیں (ایکسویٹرز)، ایندھن پہنچانے کا ایک ٹرک اور دو بڑے جنریٹر بھی گجرات پہنچا دئیے گئے-لورین کے مقام سے سیلابی پانی گجرات شہر میں داخل ہو رہا ہے، بھمبر کی طرف جاتے چھوٹے چھوٹے پانی کے بہاؤ کے ذرائع سے اس کی مقدار بڑھ رہی ہے-نالہ کھود کر 20 فیصد پانی کا رخ موڑنے کا آپریشن جاری ہے، 80 فیصد پانی اب بھی شہر کی طرف جا رہا ہے-مشینری اور عملے کی مدد سے ہلسی نالے کی طرف جانے والی نالی کی گنجائش بڑھانے کی کوشش بھی جاری ہے-سیلابی پانی کا رخ موڑنے کے لیے 5 پمپس بھی نصب کیے جا رہے ہیں -آبپاشی کی اصطلاح میں شدید بارشوں کی وجہ سے پانی کا بہاؤ ‘شیٹ فلو’ یعنی زمین پر چادر کی طرح پھیلا ہوا ہے- گرین ٹاؤن، مکی محلہ، کالرا کلاں، ریلوے روڈ اورپدھی کالونی کی صفائی ستھرائی کا آپریشن مکمل کر لیا گیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈسپوزل اسٹیشن کی موثر کارکردگی کی تعریف کی، جس نے ان علاقوں کی کلیئرنس کو یقینی بنایاہے- کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button