پشاور (بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پشنرز اپنے حق کے لئے در بدر کے دھکے کھانے لگے ہیں۔لوکل کونسل بورڈ کے افسران نان پی یو جی ایف ملازمین اور پنشنرز کے بغیر پیسوں کے کام کرنا اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں۔اور روزمرہ کی بنیادوں ہر نان ہی جی ایف ملازمین کی حق تلفی کرنا اور ان کے حقوق چھیننا LCB والوں نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔نان پی یو جی ایف ملازمین کا پی یو جی ایف میں ابزارپشن کا کوٹہ بھی ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں پہلے مرحلے میں گریڈ سترہ کی ابزارپشن کا کوٹہ ختم کر کے پی یو جی ایف ملازمین کو نوازہ جا رہا ہے جب کہ نان پی جی ایف کے ملازمین کو سال 2014 سے تاحال مختلف حیلے بہانوں سے ابزارپشن سے محروم رکھا گیا ہے۔ لوکل کونسل بورڈ کے موجودہ افسران کا مشن صرف اور صرف پیسے کمانا اور اپنی سیٹوں کو بچانا ہے۔بلدیاتی ملازمین ریٹائرمنٹ سے قبل کی پروموشنز آرڈرز کے لئے بعد از ریٹائرمنٹ لوکل کونسل بورڈ کے چکروں پہ چکر لگا رہے ہیں مگر اپگریڈیشن کمیٹی کی سفارشات کے باوجود بھی پروموشن آرڈرز سے محروم چلے آ رہے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے لوکل کونسل بورڈ کے غیر منصفانہ، غیر دانشمندانہ اور غیر مجازانہ فیصلوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نان پی یو جی ایف ملازمین کے پی یو جی ایف میں ابزارپشن کا کوٹہ ختم کرنے اور ریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین(پنشنرز) کے ترقی و تعیناتی کے آرڈرز جاری نہ کرنے اور لیت ولعل سے کام لینے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لوکل کونسل بورڈ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر لوکل کونسل بورڈ کے اعلیٰ حکام نے اپنا غیر شائستہ رویہ نہ بدلا اور بلدیاتی ملازمین کے بنیادی حقوق دئے جانے میں غیر مجازانہ، غیر منصفانہ اور غیر دانشمندانہ فیصلوں سے گریز نہ کیا اور بلدیاتی ملازمین کو ابزارپشن اور ترقی و تعیناتی کا حق نہ دیا تو بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز LCB والوں کا ناطقہ بند کریں گے اور LCB کا گھیراو بھی کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی حکومت پر عائد ہو گی۔
Read Next
19 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
4 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
1 ہفتہ ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago



