خیبرپختونخوا حکومت مقامی حکومتوں کے قانونی آئینی تقاضوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے فوری طور پر خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا اعلان کریں۔ 2015 اور 2021 کے مقامی حکومتوں کے انتخابات بھی عدالتی حکم پر کرائے گئے ہے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کیطرف سے بروقت انتخابات کے حوالے سے رٹ پیٹیشن پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔کوارڈنیبٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل کے مطابق انشاء اللہ پشاور ہائی کورٹ سے بروقت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بہترین فیصلہ دیکھنے کو ملیگا۔ انتطار خلیل کے مطابق بلدیاتی نظام کے خاتمے کے بعد عوام کو روزمرہ مسائل کے حل میں کافی مشکلات کا سامنا ہے میونسپل خدمات فراہمی تو ایک طرف سے کاغذات تصدیق کے لیے عوام دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں اب ہر محلہ ہر علاقہ میں کلاس ون گزیٹڈ آفیسر تو موجود نہیں۔انتظار خلیل کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت قانون و آئین پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے قانون کے مطابق بلدیاتی دورانیہ کے اختتام پر 120 دنوں کے اندر اندر مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کو یقینی بنائیں۔ خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کو گزشتہ دورانیہ کے دوران پی ٹی آئی صوبائی حکومتوں کے ظلم ناانصافی کی وجہ مفلوج رکھکر ایک روپیہ تک ترقیاتی فنڈ فراہم نہیں کیا گیا جس سے بلدیاتی نظام مکمل مفلوج رہا۔ بلدیاتی نمائندوں کے گزشتہ چار سال احتجاجی دھرنوں حقوق کے حصول کے لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی قیادت میں پرامن احتجاج میں گزارے باوجود اس ظلم کے بلدیاتی نمائندوں کے حوصلے اج بھی بلند ہیں جس کی بدولت اج خیبرپختونخوا کے ہر علاقہ سے بروقت قانون و آئین کے مطابق بروقت انتخابات کا مطالبہ آرہا ہے۔ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا صوبائی صدر حمایت اللہ مایار کی قیادت میں ہر محاز پر مضبوط فعال مستحکم بلدیاتی نظام کے لیے ہر سطح پر کوشیش جاری رکھے ہوئے ہے۔انشاءاللہ جلد ہی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا اجلاس طلب کرکے آیندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔
Read Next
10 گھنٹے ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
10 گھنٹے ago
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
2 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
2 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی نیشنل اکنامک کونسل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو!
Related Articles
*لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا نے ایل سی ایس، پی یو جی ایف ایسوسی ایشن کی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی حکومتی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات
6 دن ago
*بگڑتی ہوئی صورتحال اور سنگین مالی بحران پر خیبرپختونخوا کےبلدیاتی اداروں کی تمام کیٹیگریز کے ملازمین نے ایکا کر لیا*
6 دن ago
حکومت خیبرپختونخوا نے ڈپٹی کمشنرز نارتھ وزیرستان، ساوتھ وزیرستان اور مہمند کو او ایس ڈی بنا دیا
1 ہفتہ ago


