ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ڈی ایچ کیو میاں میر ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا. ڈی سی لاہور نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسطرو، سی او ہیلتھ اور یونیسف نمائندگان بھی ان کے ہمراہ تھے.

ڈی سی لاہور نے کہا کہ خصوصی انسداد پولیو مہم میں 22 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف ہے. انہوں نے کہا کہ پولیو مہم 16 تا 22 دسمبر جاری رہے گی. انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پولیو مہم کو نبھائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پئے بغیر نہ رہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم میں مسڈ و ریفیوزل کیسز کی طرف خصوصی فوکس کریں. لاہور شہر کو پولیو فری بنانا مقصد ہے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ والدین بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے مستقبل کے ضامن ہیں.






