سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کا مشن، ایل ڈبلیو ایم سی کا شاہدرہ،فرخ آباد اور موہلنوال میں صفائی آپریشن جاری

سیلاب متاثرہ علاقوں میں صاف ماحول کی فراہمی کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہر کے نشیبی اور متاثرہ مقامات پر پانی کے انخلا کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے بھرپور انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں شاہدرہ، فرخ آباد،موہلنوال سنت نگر،راوی روڈ، بند روڈ، چونگی امر سدھو اور ملحقہ دیہی بستیوں میں ریلیف ایکٹیویٹیز کے ساتھ ساتھ ویسٹ کی بروقت کولیکشن اور ڈمپنگ کو یقینی بنا رہی ہیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی کی ورک فورس اور ہیوی مشینری فیلڈ میں تینوں شفٹوں میں متحرک ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صفائی ستھرائی پر عملہ تعینات ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں ۔

جواب دیں

Back to top button