ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق، انتظامیہ نے ترقیاتی منصوبوں کی جامع حکمت عملی کے تحت کام تیز کر دیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے علی الصبح تحصیل راوی کا دورہ کیا اور بارہ دری روڈ پر یوسی 4 اور 5 میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر راوی سیدہ سنبل جاوید اور واسا حکام نے منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ واسا کے سیوریج سسٹم سمیت دیگر منصوبوں کو آئندہ 20 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی سی نے صفائی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری بہتری کا حکم دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی کام دیرپا، مضبوط اور شہریوں کی سہولت کے لیے ہونے چاہئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شفافیت، معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کی قیادت میں انتظامیہ نے سیوریج، واٹر سپلائی اور روڈ کی تعمیر کے منصوبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے، جس سے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔ یہ اقدامات لاہور کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔
Read Next
2 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
2 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
3 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
3 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
5 دن ago






