ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لاہور کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منصوبوں کی تکمیل کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز، سی او ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنرز، واسا اور نیسپاک کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی لاہور نے تمام تجاوزات کو فوری ہٹانے اور گلیوں، بازاروں کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے تھڑوں اور ناجائز شیڈز کو مسمار کرنے کی ہدایت کی۔ نیسپاک کو منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام دیرپا اور مضبوط ہونے چاہئیں تاکہ شہری طویل عرصے تک ان سے مستفید ہوں۔ انتظامیہ نے سیوریج، واٹر سپلائی اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے، جو شہریوں کے لیے سہولیات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ یہ کوششیں لاہور کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا رہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button