پی ایچ اے لاہور کا شاپ بورڈ ریکوری آپریشن تیز، متعدد برانڈز سیل،نادہندگان کو نوٹسز جاری

پی ایچ اے لاہور کی جانب سے شاپ بورڈز کی مد میں ریکوری آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے منصور احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی ذیشان نصر اللہ رانجھا کی سربراہی میں کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا۔ اب تک 497 برانڈز اور ایک ہزار سے زائد شاپس کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ متعدد برانڈز کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا چکی ہیں اور کئی بڑے برانڈز کو سیل بھی کیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے کہا کہ ٹیکس ریکوری کے عمل کو بلاامتیاز اور شفاف انداز میں جاری رکھا جائے گا اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ٹیکس کی عدم ادائیگی پر قانونی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کہا ہے کہ تمام نادہندگان کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں اور نوٹسز کے باوجود عدم ادائیگی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارروائیاں مکمل قواعد و ضوابط کے مطابق اور شفاف انداز میں کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button