کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور سرکلر روڈ احیاء پروگرامز پر پیشرفت کا جائزہ

کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور سرکلر روڈ احیاء پروگرامز پر پیشرفت جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور، ڈویلپمنٹ افسران، اے سی سٹی لاہور اور لاہور والڈ سٹی اتھارٹی افسران نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا جبکہ دوسرا فیز شروع ہے، فیز1 کی بقیا چند گلیوں کو ایم سی ایل جلد مکمل کررہا ہے

باقی فیز ون مکمل ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو جون 25 میں شروع ہوگیا تھا جو کہ مون سون کے باعث کام متاثر ہوا۔کمشنرلاہور مریم خان نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی بروقت تکمیل کے حوالے سے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کو ڈیڈلائن اور ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو جون 26میں مکمل ہوگا دن رات کام کیا جائے، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت لاہور کے ہر گلی محلے کا مساوی اعلی معیار قائم ہونا ہے۔اجلاس میں کمشنر لاہور کو ری وائیول آف سرکلر گارڈن(لہر پروگرام) کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ری وائیول آف سرکلر گارڈن (لہر پروگرام) سرکلرروڈ کے تحت منظم سٹریٹیجی کے تحت کام ہورہا ہے، لہر کے تحت کل 27 پراجیکٹس ہیں جن میں سے 20 کے پی سی ون منظور اور 7 منظوری مرحلے میں ہیں، سرکلر روڈ پر 2150دکانوں کو اعلی معیار اور خوبصورت انڈر گراونڈ ایریا میں جگہ مہیا کی جائیگی، سرکلر گارڈن احیاء کیلئے 10سرکاری عمارات کو بھی منتقل کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ ری وائیول کے لیے کوئی درخت نہیں کاٹا جائیگا ٹرمنگ بھی ٹیکنیکل گراونڈ پر اور پی ایچ اے کی سپرویژن میں ہوگی۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی ملیحہ راشد، ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید چوہان، ایم ڈی واسا غفران احمد، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا، اے سی سٹی رائے بابر احمد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button