کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت اجلاس، فلڈ پانڈنگ صورتحال، آٹا، چینی دستیابی، بیوٹیفکیشن اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر اضلاع کی پیشرفت کا جائزہ

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فلڈ پانڈنگ صورتحال، آٹا، چینی دستیابی، بیوٹیفکیشن اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر اضلاع کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں اچھرہ بازار کا بیوٹیفکیشن پلان تیار ہے نومبر میں آغاز ہوگا، لاہور میں آٹا چینی قیمتوں کی خلاف ورزی پر 24گھنٹوں میں خلاف ورزیوں پر 7مقدمات درج کیے گئے۔ لاہورمیں خودپور، مانگا، سندر، بابو صابو کی زرعی زمینوں میں اوسطا 2فیصد سے بھی کم سیلابی پانی رہ گیا ہے۔ کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے چاروں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب اتر گیا ہے لیکن فلڈ ایریاز آبادیوں میں طبی سروسز، ادویات فراہمی، کلینک آن ویلز کو مزید موثر کیا جائے، انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ آبادیوں میں انسداد ڈینگی و واٹر بارن ڈزیزز پر اضلاع فوکس کریں اور سیلاب زدہ ایریاز میں انفراسٹرکچر، ٹرانسفر بحالی کو تیز تر کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس سے واپس جانے والوں کیلئے راشن اور جانوروں کیلئے ونڈہ فراہم کیا جائے، ستھرا پنجاب کے تحت صفائی ورکرز کو متحرک کرکے صفائی ستھرائی کو یقینی بناییں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی قصور عمرن علی، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم، اے ڈی سی آر شیخوپورہ عثمان جلیس نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی سمیت دیگر فوڈ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button