*ایس ڈی او پبلک ہیلتھ شکر گڑھ خالد بھٹی معطل،پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی*

فرائض میں غفلت، نا اہلی اور کرپشن کے ارتکاب پر سخت ایکشن لیا گیا.ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پیڈا ایکٹ سیکشن 6 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نارووال میں واٹر سپلائی کے منصوبے میں سنگین مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کا انکشاف ہوا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button