وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کاطاہر فاروق کے ہمراہ ٹیپا آفس کا دورہ، اقرار حسین کی جاری و مجوزہ منصوبوں بارے بریفنگ

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ ٹیپا آفس کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری و مجوزہ منصوبوں بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں نیلا گنبد پارکنگ پلازہ و بیوٹیفکیشن منصوبے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نیلا گنبد پارکنگ پلازہ منصوبہ ایگزیکیوشن کے قریب ہے، تمام سٹیک ہولڈرز آن بورڈ ہیں۔اجلاس میں ناصر باغ، پرانی ٹولنٹن مارکیٹ پارکنگ پلازہ کے مجوزہ منصوبوں کے ڈیزائن بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں استنبول چوک تا داتا دربار ری ماڈلنگ کے منصوبوں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ریلوے اسٹیشن کے اطراف مصری شاہ، بادامی باغ اور دیگر کی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پر ڈیزائن بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ، ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈائریکٹر انفورسمنٹ و دیگر افسران نے شرکت کی۔بعدازاں وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی سائٹ کا بھی دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں بارے بریفنگ دی۔نیلا گنبد کے اطراف تاجروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا گیا ہے۔ منصوبے پر رواں ہفتے ہی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔سروسز کی منتقلی کے لیے متعلقہ اداروں سے کوارڈینیشن جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button