پشاور(بلدیات ٹائمز)لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی کاوشیں بار آور ثابت ہوئیں اور خیبرپختونخوا کے بندوبستی ایریاز کی 32 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر کے ملازمین اور پنشنرز کے 30 ستمبر 2025 تک کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے 358.000 ملین روپے کی ایڈیشنل گرانٹ ریلیز کر دی گئی ھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی اعلیٰ سطح کی میٹنگز اور فیڈریشن کی طرف سے کمزور مالی پوزیشن والی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کے لئے صوبائی حکومت سے روابط کئے گئے تھے جس کے نتیجہ میں اج پہلے سے بھیجے گئے 5 TMAS کے کیس کی 161.000 ملین روپے اور 358.000 ملین روپے کی ایڈیشنل گرانٹ 32 TMAs کے لئے ریلیز کر دی گئی ہے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے
سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم اور صوبائی فیڈریشن سے ملحقہ یونین عہدیداران نے گرانٹ کے فوری اجراء پر وزیر اعلیٰ علی آمین خان گنڈہ پور ، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، وزیر بلدیات ارشد ایوب خان ، سیکریٹری مالیات آصف خان ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سردار ثاقب رضا اسلم اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے وزیر اعلیٰ کے آن لائن تنخواہوں اور پنشن کی بزریعہ اکاونٹ فور بروقت ادائیگیوں کے احکام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں جائیں۔






