مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایم پی ڈی ڈی) کے 35 رکنی افسران کے وفد نے فیصل آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں پراونشل مینجمنٹ سروس سمیت مختلف محکموں کے گریڈ 18 کے افسران شامل تھے۔اس موقع پر

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے افسران کے وفد سے ملاقات کی اور ڈویژنل انتظامیہ کی ورکنگ، جاری ترقیاتی منصوبوں اور حالیہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران پبلک سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے اور گورننس میں اپنی استعداد کار بڑھانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔کمشنر فیصل آباد نے زور دیا کہ نیو پبلک مینجمنٹ ماڈل کے تحت گورننس کی بہتری کے لیے ہر افسر کو اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہئیں۔ خدمت انسانیت اور ملک کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرناہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔کمشنر فیصل آباد نے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا اور پنجاب حکومت کے افسران کو شیلڈز پیش کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا اور ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن آصف چوہان بھی موجود تھے۔






