وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر14 اضلاع کے واٹر سپلائی اور سیوریج ماسٹر پلان کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

محکمہ ہاؤسنگ اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے 6 ماہ میں ماسٹر پلان مکمل کیے جائیں گے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر پراجیکٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔خط کے مطابق تمام اضلاع کی واسا ایجنسیوں کے ایم ڈی فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔موجودہ واٹر سپلائی،سیوریج اور برساتی نالوں کے نظام کو اسیسمنٹ کی جائے گی۔مراسلہ کے مطابق حال اور مستقبل کے تناظر میں اربن پلاننگ کی جائے۔موسمیاتی اثرات کے پیش نظر پلاننگ فریم ورک تشکیل دیا جائے۔انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مرحلہ وار فنانشل پلان تشکیل دی جائے گی۔واسا ایجنسیوں کی کپیسٹی بلڈنگ اور ادارہ جاتی مضبوطی پر کام کیا جائے۔نئے تشکیل کردہ واسا ایجنسیوں کو دن بدن مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق متعلقہ اداروں کے اشتراک سے پلاننگ اور ڈویلپمنٹ میں مدد ملتی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق واسا ایجنسیوں کو مزید اضلاع تک لے جایا جائے گا۔ جن 14 اضلاع کا ماسٹر پلان تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ڈی جی خان، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال، سیالکوٹ، حافظ آباد، جہلم،رحیم یار خان، جھنگ، اکاڑہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، اور ننکانہ صاحب شامل ہیں۔






