وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست منصوبے *اپنی چھت اپنا گھر پروگرام* نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ پروگرام کے آغاز سے اب تک ماہانہ کارکردگی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور کسی بھی ایک ماہ میں سب سے زیادہ خاندانوں کو قرضہ جات کی فراہمی ستمبر میں کی گئی۔ اس ماہ مجموعی طور پر 23,365 خاندانوں کو تعمیر کے آغاز کے لیے قرضہ جات فراہم کیے گئے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر خصوصی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پروگرام ڈائریکٹر اپنی چھت اپنا گھر مرزا ولید بیگ نے کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ 17 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم اس پروگرام کے تحت دی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق، ستمبر میں 13,163 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرض کی پہلی قسط دی گئی جبکہ 10,202 خاندانوں کو دوسری قسط جاری کی گئی۔ اسی ماہ 7,474 خاندانوں نے اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی۔پروگرام کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر صوبہ بھر میں 86,906 خاندانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کی جا چکی ہے جبکہ 54,754 خاندانوں کو دوسری قسط بھی دی جا چکی ہے۔ صوبے بھر میں 19,151 خاندان اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر چکے ہیں جبکہ 76,883 خاندان گھروں کی تعمیر میں مصروف ہیں جو جلد مکمل کر لیں گے۔اب تک 104 ارب روپے کی خطیر رقم صوبہ بھر میں گھروں کی تعمیر پر خرچ کی جا چکی ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق یہ پروگرام عوام کے لیے باعزت طرزِ زندگی کی ضمانت بن چکا ہے۔ ہر شہر اور ہر گاؤں میں اس پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں *اپنی چھت اپنا گھر پروگرام* لوگوں کی زندگیاں بدل رہا ہے۔ مستحق خاندانوں تک رسائی کے لیے صوبہ بھر میں دفاتر قائم ہیں جبکہ آن لائن درخواست کا طریقہ کار انتہائی آسان بنایا گیا ہے تاکہ شہری گھر بیٹھے قرضے کے حصول کے لیے درخواست جمع کرا سکیں۔
Read Next
1 دن ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
2 دن ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
2 دن ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
2 دن ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
2 دن ago






