کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر کی زیر صدارت ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر کی زیر صدارت ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن شیر اکبر، ڈپٹی کمشنرز سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ اور دیگر سول و عسکری اداروں کے آفسران و نمائیندگان نے شرکت کی جبکہ باقی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیولنک شریک ہوئے۔اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اور عوام الناس کے ساتھ بہترین روابط استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے تمام اداروں کو بہترین انداز میں اپنی توانائی بروئے کار لا کر ڈویژن کی سطح پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اور اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔اجلاس میں صوبائی ایکشن پلان کے تحت عوام اور اداروں کے درمیان روابط بڑھانے کیلئے ضلعی و تحصیل سطح پر کھلی کچہریوں و جرگہ منعقد کرنے پر زور دیا گیا۔

نان کسٹم پیڈ گاڈیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں اور ٹریفک مسائل بڑھنے پر قابو پانے کیلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے عارضی رجسٹریشن کرانے اور نمبر پلیٹ استعمال کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

Back to top button