بلدیاتی اداروں کے دفاتر کے چوکیداروں سے روزانہ سولہ گھنٹے ڈیوٹی لینا قرین انصاف نہ ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کے دفاترکے چوکیداروں سے روزانہ سولہ گھنٹے ڈیوٹی لینا قرین انصاف نہ ھے جب کہ پشاور ہائی کورٹ کے ڈویزن بنچ نے محکمہ تعلیم کے چوکیداروں سے قانون کے مطابق آٹھ گھنٹے ڈیوٹی لینے کے احکام جاری کرتے ہوئے آٹھ گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی لینے کو آئین پاکستان اور انسانی حقوق کی خلاف قرار دیا ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے بلدیاتی اداروں کے چوکیداروں سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی کو انکے بنیادی آئینی اور انسانی حقوق کی پامالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آٹھ گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی لینا لیبر قوانین اور عالمی کنونشنز کی واضع خلاف ورزی ہے۔چوکیداروں کو مالی طور پر معاشی طور کمزور کرنے کے مترادف بھی ہے کیونکہ چوکیداروں سولہ گھنٹے ڈیوٹی کے دوران رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ اپنی گرہ سے کرتا ہے۔اسطرح ایک کم تنخواہ یافتہ ملازم خود کیا کھائے گا اور اپنے بچوں کو کیا کھلائے گا۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی سینئر قیادت نے صوبائی حکومت سے فوری طور پر بلدیاتی اداروں کے چوکیداروں کے لئے آئین پاکستان اور مروجہ قوانین کے مطابق آٹھ گھنٹے ڈیوٹی کے احکام صادر کر کے عالمی کنونشنز کی پاسداری کرنے اور چوکیدارز کا معاشی قتل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button