ڈی جی خان ڈویژن میں پہلی ماڈل مویشی منڈی بنانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال ہاشم نے محمد پور کی ماڈل مویشی منڈی کیلئے مختص جگہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر ڈی جی خان نے ترقیاتی منصوبہ بارے بریفنگ دی۔ دورے میں چیف فنانشل آفیسر اور جنرل منیجر آپریشن اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ بھی ہمراہ تھے۔پی سی ایم ایم ڈی سی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر بلال ہاشم کا اہم دورہ، محمد پور میں ماڈل مویشی منڈی کا اعلان بھی کیا ۔۔۔۔پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے جنرل منیجر آپریشنز اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ اور چیف فنانس آفیسر کے ہمراہ محمد پور مویشی منڈی کا دورہ کیا۔۔۔اس دورے کا بنیادی مقصد محمدپور مویشی منڈی کی جگہ کا تفصیلی جائزہ لینا تھا تاکہ یہاں ایک جدید اور معیاری ‘ماڈل مویشی منڈی’ تعمیر کی جا سکے۔۔۔۔سی او او ڈی جی خان نے ماڈل مویشی منڈی کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ منصوبہ 35 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا اور جدید طرز پر قائم کیا جائے گا۔۔۔یہ ڈی جی خان ڈویژن کی پہلی باقاعدہ ماڈل مویشی منڈی ہوگی۔چیف ایگزیکیٹو آفیسر بلا ل ہاشم کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان ڈویژن میں سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل مویشی منڈی بنائی جائے گی۔ ماڈل مویشی منڈی کا ڈیزائن کنسلٹنٹ آئی ڈیپ (IDAP)ہے۔ ماڈل مویشی منڈی میں پائیدار شیڈز، مسجد،پینے کے پانی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ، سیکورٹی کے لیے چاردیواری، بنک،کار پارکنگ،سرائے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ جانوروں کے لیے کورنٹائن سینٹر،لوڈنگ و ان لوڈنگ بیس میسر ہوگی۔

جانوروں کی خوراک کے لیے چارہ شاپس، بناؤ سنگھار کیلئے دوکانیں اور کیٹین بھی تعمیر کی جائیں گی۔ماڈل مویشی منڈی میں کنکریٹ روڈ اور بہترین لائٹنگ کے انتظامات کیے جائیں گے۔





