*کمشنر لاہور کی زیر صدارت انسداد ڈینگی و سموگ، گندم بوائی اہداف، الیکٹرک بسز اسٹیشن، فلڈ نقصانات تخمینے پر اضلاع کا جائزہ اجلاس*

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ اور قصور اضلاع میں آٹا و گندم کی مکمل دستیابی و فراہمی ہے، لاہور میں امسال 352 ایکڑ سرکاری زمین پر بھی گندم بوائی ہوگی، سرکاری زمین کی نشاندہی ہوچکی ہے، لاہور ضلع میں امسال 1لاکھ 18ہزار ایکڑ زرعی زمین پر گندم بوائی کا ہدف ہے۔۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں انسداد ڈینگی پر ٹیمیں فیلڈ میں ہیں، اب تک ڈینگی سے کوئی الحمدللہ ہلاکت نہیں ہوئی، 24 گھنٹے میں لاہور میں ڈینگی کے مثبت 9 کیسز آئے ہیں جبکہ 1686ڈینگی لاروا تلف کیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے رواں مہینہ اہم ترین ہیں سو فیصد ڈینگی لاروا سرویلنس ہونی چاہئیے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے ان خیالات کا اظہار چاروں اضلاع کے ڈی سیز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کے انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم ہو چکے ہیں فیلڈ میں سو فیصد متحرک کریں، موٹرویز کے گرد ایریاز میں فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی کیلئے 144 کے تحت کاروائیاں کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ غیر معیاری فیول، کوڑے کو جلانے، ٹائر برننگ پر مکمل پابندی ہے تمام اضلاع کریک ڈاون جاری رکھیں۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی و سموگ، گندم بوائی اہداف، الیکٹرک بسز اسٹیشن اور فلڈ نقصانات تخمینے پر لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈویژنل اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ڈویژن میں الیکٹرک بسز اسٹیشنز کیلئے پوائنٹس کی نشاندہی مکمل کی جارہی ہے، سیلاب نقصانات تخمیہ کیلئے اضلاع کی ٹیمیں متعقلہ اداروں کے ساتھ تیزی سے سروے مکمل کررہی ہیں، انسداد سموگ کے لیے سکواڈز فیلڈ میں متحرک ہیں، ہدایات کے مطابق کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی قصور عمران علی، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ ایڈیشنل کمشنر لاہور حامد ملہی نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button