اکاؤنٹ فور ہی بلدیاتی اداروں کی بقاء کی ضمانت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے اکاؤنٹ فور ہی آواز بن گیا ہے اور اکاونٹ فور ہی بلدیاتی اداروں کی بقاء کی ضمانت ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار سالوں سے صوبہ خیبرپختونخوا کی مالی طور پر کمزور پوزیشن والی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز کئی کئی ماہ تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں سے محروم چلے آ رہے ہیں اور ان کے بچے بھوک و افلاس اور فاکوں سے دوچار رہتے ہیں جس کی وجہ سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ تحریک انصاف کے مستعفی وزیر اعلیٰ علی آمین خان گنڈا پور کی طرف سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو دیگر سرکاری ملازمین کی طرح بروقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے اعلان سے بلدیاتی ملازمین میں خوشی لہر دوڑ گئی تھی مگر موجودہ حالات میں ملازمین میں گو مگو کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، صدر حاجی انور کمال خان مروت ، چئیرمین محبوب اللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مستقبل کے صوبائی حکومتی سربراہ سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ویژن اور پالیسیوں کے تناظر میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کی کفالت کو آسان بنانے ، ان کے بچوں کو بھوک و افلاس اور فاکوں سے نجات دلانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے اکاونٹ فور کے ذریعہ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پینشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے احکام صادر کریں گے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے کہا کہ اب تو بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی ایک ہی آواز اکاونٹ فور ہے اور لارڈ میکالے کے فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم پرسنل لیجر اکاؤنٹ کے فوری خاتمہ اور اکاونٹ فور کے نظام کا نفاذ ہی بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی بقاء کی ضمانت ہے۔

جواب دیں

Back to top button