پنجاب میں قانون سازی کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کے تحت حلقہ بندیوں اور دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی کوشش ایک مرتبہ پھر ناکام ہونے کا خدشہ ہے۔ پنجاب اسمبلی میں حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء منظور کروا لیا ہے۔لوکل گورنمنٹ بل پیش کرنے اور منظوری کے دوران اپوزیشن کی مسلسل ہنگامہ آرائی جاری رہی، اپوزیشن بار بار اجلاس کی کارروائی ٹی ایل پی تشدد کے باعث موخر کرنے کی اپیل کرتی رہی۔اجلاس کے دوران حزب اختلاف کے رہنما معین ریاض قریشی نے کہا کہ ایجنڈا ملتوی کیا جائے، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان اپنی سیٹوں پر اٹھ کر شور مچاتے رہے، مسودہ بل کی کاپیاں ہوا میں اڑاتے رہے۔قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود مسودہ قانون مقامی حکومت پنجاب 2025ءکی منظوری دیدی۔بل صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ایوان میں پیش کیا، شق وار منظوری دی گئی۔یہ بات اہم ہے کہ پنجاب حکومت نے پہلے سٹینڈنگ کمیٹی سے منظوری کے بعد مسودہ قانون کو خفیہ رکھا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کے تحت حلقہ بندیوں کا شیڈول نوٹیفائی ہونے اور حلقہ بندیوں کے آغاز پر ہنگامی بنیادوں پر پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منطور کروا لیا گیا جس کے باعث دسمبر میں بلدیاتی انتخابات مشکوک ہو گئے ہیں۔اب پنجاب حکومت نئے ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن اور الیکشن رولز الیکشن کمیشن کو بجھوائے گی جس کے بعد اگر الیکشن کمیشن نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کے تحت بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ واپس لے لیا تو پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت حلقہ بندیوں کا نیا شیڈول جاری کرنا ہوگا۔اس سے پہلے بھی پنجاب اور اسلام آباد کے علاوہ گلت بلتستان میں قانون سازی کی آڑ میں بلدیاتی انتخابات موخر ہوتے چلے آ رہے ہیں۔نئے منظور شدہ ایکٹ کے نفاذ کے بعد بلدیاتی اداروں کا انتطامی ڈھانچہ بھی تبدیل ہو جائے گا۔نئے بلدیاتی اداروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہونا ہے۔جس کے بعد ہی شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ اور باقی رولز بننے ہیں۔اب الیکشن کمیشن پر منحصر ہوگا کہ وہ حلقہ بندیوں کا جاری کردہ شیڈول منسوخ کرتا ہے یا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کے تحت ہی بلدیاتی انتخابات کروائے جاتے ہیں۔وفاقی اور پنجاب حکومت پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر ہی بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام تر اثرو رسوخ استعمال اور دباؤ ڈالے گی۔
Read Next
4 گھنٹے ago
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،احمد بلال مخدوم کی تقرری
2 دن ago
پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو 4 ارب 74 کروڑ 62 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر اور ماہانہ گرانٹ جاری
3 دن ago
چیف آفیسر ایم سی آلہ آباد وقاص حمید معطل،پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری،سی او منکیرہ سید سروش اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
6 دن ago
With the establishment of PSPA, the way for environment-friendly constructions has been paved, says Zeeshan Rafiq
6 دن ago
ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری کا تمام عمل آن لائن ممکن،پی ایس پی اے منظوری کے بغیر بننے والی سکیموں کو ریگولرائز کرنے کا بھی جائزہ لے گی،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
Related Articles
سُتھرا پنجاب اہم مرحلے میں داخل،ویسٹ ٹو ویلیو میں انرجی، بائیوگیس، فیڈ سٹاک کی پیداوار شامل ہے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
7 دن ago
پی ڈی پی: لائننگ پائپ کے پلانٹس کی شپمنٹ شروع ہوگئی،پروگرام کا دائرہ کار 200 شہروں تک بڑھایا جائے گا،ذیشان رفیق
1 ہفتہ ago




