لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی سہیل آفریدی کو بھاری اکثریت سے وزیر اعلٰی منتخب ہونے پر مبارکباد

پشاور( بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیئرمین محبوب اللہ ، جندل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شوکت علی انجم اور جنرل سیکریٹری اسد محمود نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سہیل آفریدی کو صوبہ خیبرپختونخوا کا بھاری اکثریت سے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ سہیل آفریدی تحریک انصاف کے ویژن کو برقرار رکھتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کے اعلان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر بروقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر کے ان کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button