وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر دکان پرنرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کرانے اور ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سٹرٹیجک پلان پیش کیا۔ بریفنگ میں بتایا کہ ایپ کے ذریعے سنٹرل ڈیش بورڈ پرسبزیوں کی فراہمی سے متعلق تمام ڈیٹا میسر ہوگا۔ سبزیوں، دالوں کے سٹاک،آمد، نرخ اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی ڈیٹا ایپ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا۔ پرائس مانیٹرنگ اینڈ کنڑول سنٹر پر گندم کی پسائی اور آٹے کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔ سبزی منڈیوں میں ٹرکوں کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لئے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب بھر کی 239مریم نواز کاشتکاربازار/سبزی منڈیوں کی یکساں برانڈنگ پر اتفاق کیا گیا۔ مارکیٹ سٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔ منڈیوں میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے میکینکل سوئیپر استعمال کیے جائیں گے۔ 3لاکھ 68 ہزار شاپس پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 کروڑ 48 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیے گئے، 321 ایف آئی آردرج کی گئی اور 4607 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ اجلاس میں رمضان میں ہر محلے میں سستے سٹال لگانے کی تجویز اور تحفظ صارف قانون کے موثر نفاذ کے لئے اقدامات جا ئزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نرخ میں کمی کے لئے حکومت کے تمام تراقدامات کا عوامی سطح پر اثرات نظر آنے چاہئیں۔ سبزیوں کی ضرورت کا تعین کرکے پیشگی انتظام کیا جانا چاہیے۔
Read Next
1 ہفتہ ago
ڈاکٹر کرن خورشید کا بادامی باغ سبزی منڈی کا اچانک دورہ،ناقص انتظامات پر ای اے ڈی اے عامر حسین اور سیکرٹری اعجاز سلیم منیس معطل
1 ہفتہ ago
پنجاب منڈی ایپ کے ذریعے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں اور طلب و رسد کی 24/7 نگرانی جاری ہے-ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخوں پر 10 کلو کا تھیلا 1,100 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 2,200 روپے میں باآسانی دستیاب ہے۔ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ
3 ہفتے ago
پنجاب میں سرکاری گندم کا اجرا شروع قیمت 3800 فی 40 کلو گرام مقرر -ڈی جی فوڈ پنجاب
جون 5, 2026
*دوڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ملازمت سے برطرف، 1 کو شوکاز نوٹس اور ایک کو ملازمت پر بحال کر دیا گیا*
Related Articles
سیکرٹری فوڈ پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کا ضلع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور فیصل آباد کے مختلف خریداری مراکز کا دورہ
اپریل 26, 2026
ناجائز منافع خوروں کے خلاف 65 مقدمات درج 1075گرفتار،سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن
مارچ 16, 2026



