چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے باکو کے آرکیٹیکٹس و کنسلٹنٹس پر مشتمل وفد کی ملاقات

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے باکو کے آرکیٹیکٹس و کنسلٹنٹس پر مشتمل وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈی جی سروسز اور ڈی جی بلڈنگ کنٹرول نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت آسان خدمت مرکز منصوبے میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ویژن کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مزید بہتری لانے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں شہریوں کی سہولیات و خدمات کی بہتر انداز میں فراہمی کیلئے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ

آذربائجان کی اسٹیٹ ایجینسی فار پبلک سروس اینڈ سوشل انوویسشن کے اشتراک سے اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز قائم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسان خدمت مرکز کے قیام کا بنیادی مقصد شہریوں کو ایک چھت تلے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور آسان خدمت مرکز کے قیام سے اسلام آباد کے شہریوں کو کئی محکموں کی سروسز و سہولیات کا حصول ایک چھت تلے ممکن ہوگا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ آسان خدمت مرکز کے قیام کے حوالے سے مناسب جگہ کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسان خدمت مرکز حکومت پاکستان کی کیش لیس معیشت پالیسی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ آسان خدمت مرکز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے گا۔آسان خدمت مرکز کے قیام کیلئے باکو کے وفد نے اپنے بھرپور تکینکی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہائی کروائی۔ باکو کے وفد نے کہا کہ آسان خدمت مرکز منصوبے کے ڈیزائن سمیت عوامی خدمات و سہولیات کو جدید آئی ٹی نظام کے ساتھ مربوط کرنے میں اپنی معاونت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے اس منصوبے کی تعمیر و تکمیل میں آذربائجان کے ماہرین اپنے بھرپور تعاون اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کے حوالے سے نہ صرف ایک اہم سنگ بلکہ سروس ڈیلیوری میں بھی ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ ملاقات میں چیئرمین سی ڈی اے نے آذربائجان کے ماہرین کی تکینکی صلاحیتوں، استعداد کار اور تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

جواب دیں

Back to top button