جیل روڈ سے ملحقہ وارث روڈ پر گٹروں کی صفائی کیلئے آنیوالا واسا کا ٹرک الٹ گیا ۔حادثے کے بعد علاقے میں سیوریج لائن ٹوٹنے سے غلاظت اور گٹروں کا پانی پھیل گیا ہے۔جسے سے متعدی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔اہل علاقہ نے اعلی حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پھنسے ہوئے ٹرک کو نکالنے آئی کرین بھی پھنس گئی اسکا ہائیڈرولک پمپ خراب ہونے کے باعث امدادی کارروائی تیسرے روز بھی رکی رہی۔واسا کی طرف سے علاقہ میں سیوریج سسٹم کی خرابی اور لائن مرمت کرنے کی شکایات مون سون سے چلی آ رہی ہیں۔پہلے واسا مون سون میں مشینری مصروف ہونے کا بہانہ کرتا رہا ۔بارشوں کے بعد مشینری بجھوائی گئی جو جواب دے گئی۔وارث روڈ کے مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
تازہ اطلاعات کیمطابق امدادی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے ۔واسا عملہ نے کرین اور ٹرک کو نکال کر گلی کو مکمل کلئیر کردیا ہے جس پر اہل علاقہ نے واسا حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حادثہ کے نتیجہ متاثرہ سیوریج لائن کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے میں پھیلی گندگی اور متعدی امراض کا خاتمہ ممکن ہو ۔






