پنجاب میں نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر پابندی — جب تک واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے جگہ مختص نہیں کی جائے گی، کسی نئی سکیم کو منظوری نہیں ملے گی — ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے جگہ مختص کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔بغیر گندے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے کوئی ہاؤسنگ سکیم ماحولیاتی منظوری حاصل نہیں کرے گی — ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق بغیر ٹریٹمنٹ گندا پانی چھوڑنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز ماحول اور انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں — ای پی اے پنجاب نے ماحولیاتی منظوری سے قبل ہر سکیم سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا تفصیلی ڈیزائن لازمی قرار دے دیا — کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لے آؤٹ پلان میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے واضح جگہ مختص نہ ہوئی تو اجازت نہیں دی جائے گی — ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے مختص زمین کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرنے پر سخت کارروائی ہوگی —بغیر صفائی کے گندے پانی کا اخراج اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا — ماحول کی حفاظت اور پائیدار ترقی کے لیے ای پی اے پنجاب کا بڑا فیصلہ ہے—

تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ماحولیاتی منظوری کے عمل میں سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے —






