پشاور(بلدیات ٹائمز)بلدیاتی اداروں کی اکثریتی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز کے بچے اب بھی بھوک و افلاس اور فاکوں سے دوچار ہیں ۔بلدیاتی اداروں کے لئے ہرسنل لیجر اکاونٹ کے فرسودہ نظام کا خاتمہ کر کے اکاونٹ فور کا نظام رائج کیا جائے ۔بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور کے پشاور میں 12 ستمبر 2025 کے اعلان پر سکھ کا سانس لیا تھا کہ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو بھی دیگر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی طرح بروقت یکم تاریخ کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے اعلان پر خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز نے تحریک انصاف کے وزیر اعلیٰ کے اعلان کو خوش آئیند قرار دیا اور کہا کہ تحریک انصاف کی آئندہ آنے والی حکومت بھی سابق وزیر اعلیٰ کے اعلان کو عملی جامہ پہنا کر غریب بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لا کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلانے میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔ فی الوقت بھی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز ڈیرہ اسماعیل خان، پرووا؛، کوہاٹ، لاچی، ٹل ،ٹانک,چترال اور نوشہرہ کے ساتھ ساتھ دیگر کئی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن سے محروم چلے آ رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت , جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی، بلال بلوچ ڈیرہ اسماعیل خان، قیصر کامران ڈیرہ اسماعیل خان، بشیر باچہ لاچی، سعید گل ٹانک ،ثاقب روف ٹانک ، شیرزمان ٹانک ، نصر اللہ پرووا ، قدیر احمد شاہ پرووا ، کامران ظہیر ٹل اور نوشہرہ سے لقمان خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے اور انہوں نے آئندہ آنے والی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے اکاؤنٹ *فور کے نظام کو یقینی بنا کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لائی* جائے اور بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں اور ان کے خاندانوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے۔
Read Next
23 منٹس ago
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
11 گھنٹے ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
11 گھنٹے ago
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
2 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
2 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا
Related Articles
*لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا نے ایل سی ایس، پی یو جی ایف ایسوسی ایشن کی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی حکومتی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات
6 دن ago
*بگڑتی ہوئی صورتحال اور سنگین مالی بحران پر خیبرپختونخوا کےبلدیاتی اداروں کی تمام کیٹیگریز کے ملازمین نے ایکا کر لیا*
6 دن ago


