ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے قیام میں پیش رفت،11 اضلاع میں بزنس ماڈلز کی تیاری اور وسائل کی منتقلی کا عمل جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبے کے منتخب اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے قیام کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق 11 اضلاع کی ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے بزنس ماڈلز تشکیل دیے جائیں گے جبکہ تمام ایجنسیاں سسٹین ایبل ماڈل کے تحت کام کریں گی۔ گرین انڈوومنٹ فنڈ کی تجویز بھی بزنس ماڈلز کا حصہ ہو گی اور اس حوالے سے سمری پر کام جاری ہے۔ترجمان کے مطابق ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس محکمہ ہاؤسنگ پنجاب میں منعقد ہو گا جس کی صدارت سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کریں گے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیموں کی جانب سے وسائل کی منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق میونسپل کارپوریشن کا متعلقہ عملہ اور وسائل پی ایچ اے کو منتقل کیے جائیں گے۔نئی تشکیل کردہ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے لیے افسران کا انتخاب سرچ کمیٹی کرے گی جبکہ ایم ڈی، ڈپٹی ایم ڈی اور دیگر افسران بھی تعینات کیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں مزید اضلاع میں بھی ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق نئے باغات کے قیام کے لیے جگہ مختص کی جائے گی جبکہ موجودہ باغات کی حالت کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ منتخب کردہ اضلاع میں شیخوپورہ، اوکاڑہ، گجرات، جہلم، خانیوال، ننکانہ، رحیم یار خان، مری، جھنگ، خوشاب اور مظفرگڑھ شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button