وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بریفنگ دی،گورننگ باڈی اجلاس میں مختلف ایجنڈے منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔اجلاس میں عدالتی احکامات کی روشنی میں لاہور ماسٹر پلان پر بین الاقوامی کنسلٹنٹ سے ورکنگ شروع کرنے کے لائحہ عمل بارے بریفنگ لی گئی۔اجلاس میں ایل ڈی اے اتھارٹی نے پراپرٹی کلیرنس سرٹیفکیٹ کے اجراء کی اصولی منظوری دی۔اجلاس میں سفٹنگ میں کلیئر شدہ پراپرٹیز کو کلیرنس سرٹیفکیٹ کے اجراء، این او سی ختم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی اوربتایاگیاکہ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی حامل املاک کو این او سیز لینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر ریڈ فلیگ لگایا جائے گا،اجلاس میں نجی ہاؤسنگ سکیموں میں پبلک بلڈنگ سائٹس کی بروقت ڈسپوزل بارے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں گورننگ باڈی کے ٹیکنیکل ممبران اکبر شیخ اورعبدالحنان،ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، چیف میٹرو پولیٹن پلانر، چیف ٹاون پلانر، چیف آئی ٹی آفیسرایل ڈی اے،ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کمشنر آفس،ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز،ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ، پی اینڈ ڈی، لوکل گورنمنٹ، کمشنر آفس اور فنانس کے نمائندگان اورلاہور ماسٹر پلان پر کام کرنے والی بین الاقوامی کنسلٹنٹ فرم کے نمائندگان نے شرکت کی۔
Read Next
13 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
14 گھنٹے ago
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
16 گھنٹے ago
ایل ڈی اے،حج قرعہ اندازی،سات ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے
4 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
4 دن ago
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
Related Articles
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
5 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
6 دن ago




