وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی واسا ہیڈکوارٹر آمد کے موقع پر وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے محکمانہ امور بارے آگاہ کیا، صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ

مون سون سیزن میں فیلڈ آپریشن میں مصروف جان فشانی سے کام کرنے والے گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک ملازمین کو کیش پرائز دیا جائے گا، واسا لاہور کے گریڈ 1 سے 16 کے 5600 ملازمین کو کیش پرائز دیا جائے گا۔ گجرات اور تھیم پارک میں سیلابی و بارشی پانی کی بروقت نکاسی کرنے والے عملے کو بھی کیش انعامات دیے جائیں گے، تمام زونز میں ریونیو کولیکشن میں بہتر کارکردگی دکھانے والے تین زونز کے افسران و ملازمین کیلئے کیش پرائز کا اعلان کیا گیا، ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے بریفنگ میں بتایا کہ گلبرگ، علامہ اقبال اور شالیمار ٹاؤن کے افسران نے ریکارڈ ریونیو اہداف حاصل کیے، بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو صوبائی وزیر بلال یاسین نے سرٹیفکیٹ سے نوازا، اس موقع پر وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد کا کہنا تھا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی بے حد ضروری ہے۔






