وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شاہراہ نگر کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظر ثانی شدہ پی سی ون ایکنگ سے جلد منظور ہوگا جس کیلئے وفاقی حکومت کو بھی جلد منظوری کی سفارش کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ معاوضوں کی ادائیگی کے عمل کو تیز کریں۔ سیاحت کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کیلئے شاہراہ نگر اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کی معیار اور رفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ نے عمائدین ساس ویلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگر اور ہنزہ آنے کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور متاثرین کی مدد کو یقینی بنانا ہے۔ ساس ویلی میں بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ ہسپر 2میگاواٹ اکتوبر تک مکمل ہوگا، سولر منصوبہ ٹینڈر کے مرحلے میں ہے۔ ہنزہ، نگر، سکردو سمیت جن علاقوں میں بجلی بحران ہے ان علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔ شاہراہ نگر کا ریویژن آخری مراحل میں ہے اس منصوبے پر جاری کام میں تیزی لائی جائے گی۔ہماری ترجیح بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے۔ ہستال میں ادویات اور ڈاکٹرز کی کمی دور کریں گے۔ میری کوشش ہے کہ ساس ویلی کو سب ڈویژن بنائیں۔عمائدین ساس ویلی نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے دورہ نگر پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت میں وزیر اعلیٰ نے امن اور ترقی کیلئے جو انقلابی اقدامات کئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ہے۔
Read Next
2 دن ago
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے جنرل انتخابات 2026 میں منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا
3 دن ago
ایفاد پاکسان کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے ای ٹی آئی پروگرام کے بارے میں ملاقات
4 دن ago
گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات موخر،پولنگ 27 ستمبر کو ہوگی،انتخابات سیاسی بنیادوں پر ہونگے،نیا شیڈول جاری
3 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری،2 اگست پولنگ
مئی 21, 2026
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز علی خان سے ملاقات
Related Articles
سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل،سیکرٹری صحت آصف اللہ خان
مئی 18, 2026
آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد کا سکردو کا دورہ، گلگت اور سکردو میں جدید آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے
مئی 17, 2026



