ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر ارشد انصاری اور جنرل سیکرٹری افضال طالب سے ڈی سی آفس میں ملاقات کی جہاں صحافی برادری سے متعلق امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور نے نومنتخب باڈی کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صدر ارشد انصاری اور ان کی ٹیم کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ لاہور پریس کلب صحافیوں کی آواز اور پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ کا ایک اہم مرکز ہے اور مثبت صحافت کے فروغ میں اس کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پریس کلب کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ صحافی برادری کی بہتری اور مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے، ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ جنرل سیکرٹری افضال طالب کے ساتھ مل کر صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی، یہ ادارہ جاتی ہم آہنگی وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق مثبت طرز حکمرانی، مؤثر عوامی رابطہ اور پیشہ ورانہ معیار کے استحکام کا مظہر ہے جو بالآخر بہتر عوامی آگاہی، شفافیت اور شہری سہولت کے فروغ کا باعث بنے گا۔
Read Next
6 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون اور عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،7 بڑی کمرشل تعمیرات مسمار
1 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور نے اگست میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشنز کا شیڈول جاری کر دیا*
1 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کا مالی سال 2026-27 کیلئے 25 ارب 58 کروڑ 25 لاکھ روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور*
1 دن ago
شہر یار عارف خان سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات،چارج سنبھالتے ہی فیلڈ میں متحرک
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف بڑا آپریشن،50 سیل کر دیئے گئے
Related Articles
ہربنس پورہ واقعے میں 11 افراد جاں بحق، اے سی شالیمار کو ہربنس پورہ حادثے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ کی ہدایت
2 دن ago
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا نولکھا بازار میں کامیاب گرینڈ آپریشن کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار،7 دکانیں اسٹیٹ برانچ کے سپرد
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چھ سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،6 جزوی مسمار، دو سربمہر
4 دن ago


