وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد”آغوش“پروگرام کاباقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر دو سال سے کم عمربچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو”آغوش“ پروگرام کے تحت 23ہزار روپے ملیں گے۔ پہلے مرحلے میں 13اضلاع”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی۔ ”آغوش“ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ،کوٹ ادو،بہاولپور، رحیم یارخان، بہاؤلنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں سے کیا جارہا ہے۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر2 ہزارروپے دیئے جائیں گے۔ حاملہ خاتون کوبچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے لئے وزٹ پر امدادی رقم دی جائے گی۔ مراکز صحت سے مفت طبی معائنہ کے بعد ”آغوش“ پروگرام کے کیش ایجنٹ سے امدادی رقم حاصل کی جا سکے گی۔ حاملہ خواتین کو ہر بارمراکز صحت وزٹ پر1500 روپے ملیں گے جبکہ ٹوٹل 6ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ”آغوش“پروگرام کے تحت مرکز صحت پر بچے کی پیدائش پر4ہزارروپے کاتحفہ ملے گا۔ پیدائش کے بعد 15دن کے اندر پہلے طبی معائنے پر2ہزار روپے ملیں گے۔ پیدائشی سرٹیفکیٹ کا مرکز صحت میں اندارج کروانے پر 5ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ”آغوش“ پروگرام کے تحت نومولود بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوانے پر 4ہزار روپے ہر بار 2ہزارروپے دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر خواتین کی رہنمائی اور معلومات کے لئے خصوصی ٹال فری نمبر 1221بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ صحت اور علاج ہر ماں اور بچے کا بنیادی حق ہے حکومت اپنا فرض ادا کرے گی۔ہسپتالوں میں ماؤں اور بچوں کو بیماری کی حالت میں دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔سرکاری وسائل پرپسماندہ اور دوردراز علاقوں کے عوام کا پورا پورا حق ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت خصوصی توجہ کی متقاضی ہے، صحت مند ماں ہی صحت مندخاندان کی ضامن ہے۔ پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کے ساتھ خواتین کی مالی معاونت بھی کررہے ہیں۔”آغوش“ پروگرام سے نہ صرف ماں بلکہ بچہ بھی صحت مند زندگی کا آغاز کرے گا۔
Read Next
24 گھنٹے ago
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے80ارب روپے کی مجموعی بچت،کھدائی کر کے گڑھے کھلے چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی
2 دن ago
باون کاروباروں پر25ہزار روپے فکسڈ ٹیکس لگا دیا گیا
2 دن ago
اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ زوہیب ممتاز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد اقبال کی تعیناتی
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فور کی منظوری دیدی
4 دن ago
پنجاب،بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں 5.2 فیصد اضافہ،803 ارب88 کروڑ روپے مختص
Related Articles
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس،نئے مالی سال 2026-27کے بجٹ کی منظوری دے دی*
5 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شکایات سیل کی ٹیم کی ضلع ملتان میں کھلی کچہری
1 ہفتہ ago



