وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق سیلاب کے بعد بحالی پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں واٹر سپلائی نظام اور فلٹریشن پلانٹس کی مرمت و بحالی کے منصوبے ترتیب دیے گئے ہیں۔ خوشاب، گجرات، اٹک، جہلم، چکوال، ملتان اور بہاولنگر میں واٹر سپلائی بحالی کی منظوری لی جائے گی، جب کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 14 واٹر فلٹریشن پلانٹس بحال کیے جائیں گے۔کل 7 اضلاع کی 33 اسکیموں کی منظوری کے لیے سمری وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی جائے گی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر بحالی پلان تشکیل دیا گیا ہے

۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق واٹر سپلائی اور سیوریج نظام کی بحالی سے تقریباً 4 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ واٹر سپلائی اور فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے لیے 694 ملین روپے گرانٹ کی منظوری لی جائے گی۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ واٹر سپلائی اور فلٹریشن پلانٹس کی بحالی یقینی بنائے گا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق سیلاب متاثرین کی مشکلات کم کرنا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔






