*معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کے پيرا فورس اور ضلعی انتظاميہ کے ہمراہ متعدد دکانوں پر چھاپے*

وزيراعلی مریم نواز شريف کی مصنوعی مہنگائی پر زيرو ٹالرينس۔۔معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے پيرا فورس اور ضلعی انتظاميہ کے ہمراہ متعدد دکانوں پر چھاپے مارے،ٹاؤن شپ اور گردونواح میں گراں فروشی کرنے پر 09 دکانيں سيل، 08 دکاندار گرفتار جبکہ متعدد کو جرمانے عائد کیے گئے،معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ سيلاب کی آڑ ميں مہنگی سبزی بيچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،عام مارکیٹ میں اشیاء کی قلت کا بہانہ اور گراں فروشی کرنیوالے عناصر رعایت کے مستحق نہیں، دیگر علاقوں سميت افغانستان اور ايران سے اشیاء کی بروقت رسد یقینی بنائی گئی ہے،آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت بنیادی سبزیوں کے نرخوں میں گزشتہ سالوں کی نسبت واضح کمی ہے، چھاپوں کے دوران صارفین نے معاون خصوصی کی آمد پر اظہار تشکر اور اچانک قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش بھی کیا، سلمیٰ بٹ نے واضح کیا کہ سیلابی اضلاع میں الو، پیاز، بینگن اور ٹماٹر کی کوئی فصل نہیں تھی، دھوکہ اور فریب نہیں چلنے دیں گے۔

جواب دیں

Back to top button